کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) اسکولی تعلیم میں معیاری بہتری لانے کے لیے پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مدد اور صلاح ومشورہ دیتی ہے- این سی ای آر ٹی اور متعدد اکائیوں کے اہم مقاصد یہ ہیں- اسکولی تعلیم سے متعلق تمام موضوعات میں تحقیق کرنا، تحقیق کے لیے مدد دینا اور حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے درمیان رابطہ قائم رکھنا، ماڈل درسی کتب ، معاون درسی کتب، نیوز لیٹر، رسا،ل اور دیگر متعلقہ مواد تیار کرنا اور انھیں شائع کرنا، تعلیمی کٹ، ملٹی میڈیا ڈیجیٹل اشیا وغیرہ تیار کرنا، اساتذہ کے لیے قبل از ملازمت اور دوران ملازمت تربیتی پروگرام منعقد کرنا، اختراعی تعلیمی تکنیکوں اور طریقوں کی تشکیل اور ان کی اشاعت کرنا، صوبوں کے تعلیمی شعبوں، یونیورسٹیوں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا اور رابطہ قا،م کرنا، اسکولی تعلیم سے متعلق تمام معاملات میں مشوروں اور اطلاعات کی فراہمی کے مرکز کی حیثیت سے کام کرنا اور ابتدائی تعلیم کے عمومی مقاصد کے حصول کے لیے ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرنا- تحقیق، ترقی، تربیت، ایکسٹینشن، اشاعت اور ترویج سے متعلق سرگرمیوں کے علاوہ این سی ای آر ٹی اسکولی تعلیم کے شعبے میں دوسرے ممالک کے ساتھ دو طرفہ ثقافتی لین دین کے پروگراموں کے لیے نافذ کرنے والی ایجنسی ہے- اس کے علاوہ این سی ای آر ٹی عالمی تنظیموں اور غیر ممالک کے وفدوں کے ساتھ تعاون اور تبادلہ خیالات کرتی ہے اور ترقی پذیر ممالک سے آنے والے تعلیمی عہدیداروں کو مختلف نوعیت کی تربیتی سہولیات فراہم کرتی ہے- ملک نے مختلف حصوں میں این سی ای آر ٹی کے اہم ادارے مندرجہ ذیل ہیں-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (ان آئی ای)، نئی دہلی .I
سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی (سی آئ ای ٹی) نئی دہلی .II
پنڈت سندر لال شرما سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف وکیشنل ایجوکیشن (پی ایس ایس سی آئی وی ای)، بھوپال .III
ریجنسل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (آر آئی ای)، اجمیر .IV
ریجنسل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (آر آئی ای)، بھوپال .V
ریجنسل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (آر آئی ای)،بھونیشور .VI